پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا یومیہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
اسلام آباد:- پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا یومیہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 24گھنٹے میں ریکارڈ 8 لاکھ 67226 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کوروناویکسینیشن مہم بھرپور اندازمیں جاری ہے، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا یومیہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 24گھنٹے میں ریکارڈ8 لاکھ 67226 افراد کی ویکسینیشن کی گئی، اب تک 2کروڑ87لاکھ 43225 کورونا ویکسین ڈوزلگائی جا چکی ہیں۔