چین نے سال 2021 کی پہلی ششماہی میں سرحدوں پر 5.63 ٹن منشیات ضبط کیں
چین نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں اپنی سرحدوں کے ساتھ مجموعی طور پر 5.63 ٹن منشیات ضبط کی ہیں۔قومی امیگریشن انتظامیہ نے جمعہ کو کہا ہے کہ اس عرصہ کے دوران مجموعی طور پر 8ہزار419 فوجداری مقدمات نمٹائے گئے جس کے نتیجے میں 21ہزار سے زائد مشتبہ مجرمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔انہوں نے منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 352.25ٹن کیمیکلز قبضے میں لے لئے اور ہر نوعیت کے 1 ہزار 430 ہتھیار ضبط کئے۔انتظامیہ نے منشیات سے متعلق جرائم ، لوگوں کی جانوں اور املاک کی حفاظت اور سرحدی علاقوں میں استحکام برقرار رکھنے کے سلسلے میں اپنے کریک ڈان کو مزید سخت کردیا ہے۔