چین:محکمہ صحت 3بچوں کی پالیسی کیلئے سہولیات کیلئے تجاویز پیش
چین کے محکمہ صحت نے 3بچوں کی پالیسی پرعمل درآمد کی سہولت کیلئے اقدامات تجویز کئے ہیں. قومی صحت کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس میں کمیشن نے خاندانی منصوبہ بندی کے مقامی ضوابط میں بروقت نظر ثانی اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال میں اعلی معیار کے طبی وسائل کو زیادہ قابل رسائی بنانے پر زور دیا ہے۔نوٹس کے مطابق کمیشن نے بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے میں نجی کرداروں کی شرکت اور ایک بچے والے کنبے کے بچوں کیلئے چھٹی کے نظام کے قیام کی تلاش کی حوصلہ افزائی کی تاکہ وہ اپنے والدین کی دیکھ بھال کر سکتے۔نوٹس میں انتظامی امور کو ہموار کرنے،سرکاری خدمات میں بہتری لانے اور آبادی کی نگرانی بڑھانے اور آبادی کی حکمت عملی پر تحقیق سمیت اقدامات شامل ہیں۔