مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر کورونا وائرس آپے سے باہر
مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک بار پھر کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے مجموعی طور پر جموں و کشمیر میں 61ہزار 579ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے مزید 181افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار207ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں میں مسلسل دوسری دن بھی ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوا ہے۔ کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 4377تک پہنچ گئی ہے۔ ۔کے پی آئی کے مطابق کشمیر کے 100متاثرین میں سرینگر میں37، بارہمولہ میں 19،بڈگام میں 11،پلوامہ میں 12،کپوارہ میں 7،اننت ناگ میں 8،بانڈی پورہ میں 0،گاندربل میں 11، کولگام میں8، شوپیان میں 1تعلق رکھتا ہے۔ کشمیر متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 99ہزار548تک پہن گئی ہے۔ جمعرات کو مسلسل تیسرے روز بھی کشمیر میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے اور اسلئے متاثرین کی مجموعی تعداد 2236بنی ہوئی ہے۔ جمو میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 67افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ جموں کے67افراد میں جموں میں3،ادھمپور میں2، راجوری میں13، ڈوڈہ میں 24، کٹھوعہ میں 3، سانبہ میں1، کشتواڑ میں10، پونچھ میں3، رام بن میں1، اور ریاسی میں7افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران گورنمنٹ مڈیکل کالج جموں میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے اوراسطرح جموں میں متوفین کی مجموعی تعداد 2141تک پہنچ گئی ہے۔