یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھیج دی۔ذرائع کے مطابق سمری میں پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 35پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 24 پیسے فی لیٹر منہگا کرنے کی تجویز ہے۔