وزارت تعلیم کا ویکسینیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اورسٹاف کا سکول میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ سرکاری و نجی سکولوں کے اساتذہ اور دیگر عملے کی کووڈ ویکسی نیشن ضروری ہے ،ویکسین نہ لگانے والے سٹاف کا سکولوں میں داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت تعلیم نے ملک بھر کے سرکاری ونجی سکولوں کے اساتذہ سمیت دیگر سٹاف کی ویکسین نیشن ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سٹاف ویکسین نیشن کرائیں بصورت دیگر وہ سکولوں میں داخل نہیں ہوسکیں گے ۔وزارت تعلیم کے مطابق ضلعی انتظامیہ اچانک کسی بھی تعلیمی ادارے کا دورہ کرسکتی ہے اورویکسین نیشن نہ کرانیوالے سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی روک دی جائے گی ۔