وزیر اعظم نے بارش، سیلاب سے متاثر گھروں کیلئے امداد کا اعلان کر دیا
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بارش اور سیلاب سے متاثر ہونے والے گھروں کیلئے امداد کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں سیلابی پانی جھل مگسی کے گاؤں میں دیکھ کے آیا ہوں جہاں 8 سے 10 فٹ پانی کھڑا تھا اور لوگوں کے مال مویشی سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھل مگسی میدانی علاقہ ہے اس لیے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ کوئٹہ، چمن، لسبیلہ، قلعہ عبداللہ اور لورالائی سمیت کئی علاقوں میں تباہی ہوئی ہے۔ بارشوں سے 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔