پی ڈی ایم کا اب اقتدار سے چمٹے رہنا پاکستان کے مفاد کے شدید خلاف ہے
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ملک کی موجودہ صورتحال پر کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اب اقتدار سے چمٹے رہنا پاکستان کے مفاد کے شدید خلاف ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر اس حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔ حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھ رہی۔ نام نہاد تجربہ کاروں نے ملک کو دیوالیہ پن کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے معاشی تباہی کو جنم دیا ہے۔ اب اس تباہی سے نمٹنے کی ان کے پاس اہلیت نہیں۔ عالمی اور مقامی منڈیوں کو پی ڈی ایم حکومت پر اعتماد نہیں ہے