بلوچستان میں سیلاب،وزیراعظم کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو10لاکھ دینے کا اعلان
بلوچستان میں بدترین بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی کے بعد دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، صوبے میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد دینگے بلوچستان میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے جھل مگسی اور جیکب آباد کے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا، اور جھل مگسی میں سیلاب متاثرین کی ملاقات بھی کی جبکہ ان کے مسائل بھی دریافت کیے۔