وزیراعلیٰ پنجاب کا عمران خان کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو آگے بڑھانے کا فیصلہ
یراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی زیرصدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی جب کہ صوبے کے ڈاکٹروں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے خصوصی پروگرام کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لیے فائل کہیں نہیں رکنی چاہیے۔ مریض کا حق ہے کہ اسے ایمرجنسی میں مفت دوائیں ملیں۔ اس لیے ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کو تمام دوائیں مفت فراہم کی جائیں گی۔