ملک بھرمیں شارٹ فال میں نمایاں کمی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی نہ ہوسکی، دس سے چودہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے
حکومت کی جانب سے بلند وبانگ دعوؤں اوروعدوں کے باوجودمختلف شہروں میں طویل لوڈیشڈنگ نے عوام کوبے حال کرکے رکھ دیا،گرمی اورلوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری واپڈا حکام اورحکومت کوکوستے رہے۔ شہری اورعلاقوں چودہ گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا،جمعہ اور ہفتہ کی شب لاہور کے مختلف علاقوں کئی گھنٹے بجلی بندرہی ۔ لیسکو کی جانب سے بجلی کی غیراعلانیہ بند ش کا دورانیہ کم کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود دوبارہ سے لوڈشیڈنگ ہوتی نظرآئی جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی گئی ان علاقوں میں شاہدرہ، راوی روڈ، باغبانپورہ، شادباغ، مغلپورہ، گڑھی شاہو، شیرا کوٹ وغیرہ شامل ہیں۔