امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری کی زندگی پرمبنی دستاویزی فلم پانچ جولائی کو امریکی تھیٹرز میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
فلم میں اداکارہ کی پردہ اسکرین پر اور پردے کے پیچھے زندگی کے ہر پہلو پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ فلم میں کیٹی پیری کی کیریئر کے آغاز سے لے کر کیلی فورنیا ڈریمز، معروف برطانوی مزاحیہ اداکار ریسل برینڈ سے شادی اور دنیا کے سفر کو موضوع بنایا گیا ہے۔ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے وہ تمام گوشے لوگوں کے سامنے رکھ دیئے ہیں، جنھیں وہ جاننا چاہتے ہیں۔ طلاق کے بعد سے کیٹی کے گیتوں کی موسیقی میں ایک واضح فرق آیا ہے۔