محکمہ موسمیات نے پنجاب، اسلام آباد اور جنوبی سندھ میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

ملک میں رواں سال کے مون سون کا زور و شور سے آغاز ہو گیا ہے ، پنجاب سندھ اور خیبر پی کے میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، ابر کرم رحمت بنا تو کہیں زخمت بن کر برسا ، عید کے روز سے جاری بارشوں نے تو متعدد علاقوں کا موسم خوشگوار کر دیا ، محکمہ موسمیات نے آئندہ دو تک لاہور ، اسلام آباد ، ملتان ، سیالکوٹ ، گوجرانولہ ، جب کہ سندھ اور خیبر پی کے مختلف مقامات میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ، گزشتہ روز بھی پنجاب اور سندھ میں بارشیں جاری رہیں جس نے جل تھل ایک کر دیا ، لاہور میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا ، جس نے موسم کو خوشگوار بنائے رکھا ، ادھر کراچی میں بارش نے شہر کو تالاب بنا دیا ،، کراچی میں 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، جبکہ بلوچستان کے چند علاقوں میں موسم خشک رہا ۔