دشمن ہمیں تقسیم کرنے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو گا: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاراچنار کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سے ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم نے بیمثال قربانیاں دیں, دشمن ہمیں تقسیم کرنے کی کوششوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا, انہوں نے پاراچنار دہشتگرد واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کیا اور شہدا کے لواحقین، زخمیوں کی بھرپور مدد کی ہدایت کی۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے پاک فوج پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاک فوج کیساتھ ہیں، ان کا لہو وطن کیلیے حاضرہے, آرمی چیف نے متاثرین دہشتگردی سے بھی ملاقات کی اور انکے تحفظات کو سنا۔ انہوں نے سکیورٹی سے متعلقہ امور فوری حل کرنے کا حکم دیا جس پر پاراچنار میں مزید فوجی دستے روانہ جبکہ پاک افغان سرحد پر ایف سی کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔,پاراچنار کو سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل کر لیا گیا جبکہ افغانستان کیساتھ سرحد پر باڑ لگانے کا کام بھی جاری ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ عوامی ہجوم پر فائرنگ کے بعد ایف سی کمانڈر تبدیل کر دیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے بعد ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا, انہوں نے آرمی پبلک سکول پاراچنار کانام میجر گلفام شہید کالج رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ فوج کے تعاون سے پاراچنار میں ٹراما سنٹر بھی بنایا جائیگا, انہوں نے کہا کہ حکومت نے متاثرین پاراچنار کو ملک کے دیگر دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے برابر سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے, افغانستان میں داعش کی موجودگی دونوں ممالک کے شہریوں کیلیے خطرہ ہے, فوج ملک میں امن کیلیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی