آئندہ چوبیس گھنٹے میں لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی،فیصل آباد،ساہیوال، بہاولپور، میں بارش کا امکان ہے،
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،ملک کے مختلف شہروں میں کالی گھٹائیں دل کھول کے برسیں،ٹھنڈی ہواؤں اور تیز بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،موسم خوشگوارہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی،فیصل آباد،ساہیوال، بہاولپور میرپورخاص میں بادل برسیں گے،جبکہ کراچی، حیدرآباد ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں باران رحمت کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں بادل دل کھول کے برسے،سب سے زیادہ بارش ڈیلی، چھور،کراچی،قصور،لاہور،سیالکوٹ،سکردو،کوٹلی،پاراچنار میں ریکارڈ کی گئی،جبکہ سبی،تربت،دالبدین نوکنڈی اور لسبیلہ گرم ترین مقامات رہے۔