عمران خان اور اہلیہ کی پاکپتن میں مزار پر حاضری کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر
پاکپتن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مزار کے اندر عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے لیے پھولوں کی پتیاں بچھائیں گئیں۔اس کام میں پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ نے بھی حصہ لیا اور فرش کو تقریباً مکمل طور پر پھولوں کی پتیوں سے ڈھک دیا گیا۔جس کے بعد عمران خان اور ان کی اہلیہ نے ایک ساتھ مل کر جھک کر دعا بھی کی۔