نواز حکومت کے ستائےعوام پر نگران حکومت مزید ظلم نہ کرے :- آصف علی زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز حکومت کے ستائےعوام پر نگران حکومت مزید ظلم نہ کرے ‘ نگران حکومت عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالے ‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب زیادہ متاثر ہو گا۔ ہفتہ کو پیپلز پارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی مخالفت کر دی۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نگران حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے۔ نواز حکومت کے ستائے عوام پر نگران حکومت مزید ظلم نہ کرے۔ پٹرول کی قیمتوں کے اضافے سے غریب زیادہ متاثر ہو گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی۔ نگران حکومت عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالے۔