انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری، انتخابی نشان کی بھی الاٹمنٹ

Jun 30, 2018 | 18:47

الیکشن دوہزار اٹھارہ کی گہماگہمی عروج پر ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے ہیں،این اے 131 کے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے، حلقے میں بڑے بڑے امیدوار آمنے سامنے ہیں، جبکہ کل 16امیدوار میدان میں ہونگے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بلے، سعد رفیق کو شیر کا نشانہ مل گیا، این اے ایک سو اکتیس سے پیپلز پارٹی کےعاصم محمود کو تیر اور ایم ایم اے کے وقار ندیم کو کتاب کا نشان الاٹ کردیا گیا، لاہور سے دیگر حلقوں سے بھی امیدواروں کو نشانات مل گئے،این اے 127 کے ریٹرنگ افسر نے بھی الیکشن لڑنے والے امیدوارں کی فہرست اویزاں کر دی، مریم نواز شریف کو شیر ملا جبکہ تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ کو بلے کا نشان الاٹ کردیا گیا ہے، این اے 126 میں صرف پانچ امیدوارں کے درمیان مقابلہ ہے، نون لیگ کے مہر اشتیاق اور پی ٹی ائی کے بریسٹر حماد اظہر آمنے سامنے ہوں گے۔ مریم نواز کی جانب سے این اے ایک سوستائیس سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل انہوں نے این اے ایک سو پچیس سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے تھے، مریم نواز کی جانب سے کاغذات واپس نہیں لئے گئے جس پر انہیں این اے ایک سوپچیس سے پنسل کا نشان الاٹ کردیا گیا ہے، این اے 136 کے ریٹرنگ افسر نے بھی امیدواروں کو نشانات الاٹ کردیئے، انتخابی نشانات الاٹ کرکے 15 امیدوارں کی فہرست بھی ایزاں کر دی گئی، نون لیگ کے محمد افضل کھوکھر، پی ٹی ائی کے اسد علی اور پیپلز پارڑی کے امیدوار رانا جمیل کے نام بھی شامل ہیں، این اے116 جھنگ سے پی ٹی آئی کے امیر سلطان کو بلے کا نشان الاٹ کردیا گیا ہے، جھنگ این اے 114 سے 9 جبکہ این اے ایک سو پندرہ سے گیارہ امیدوار آمنے سامنے ہیں.

مزیدخبریں