کراچی : بلاول بھٹو کی تقریر ، کارکنوں کی جانب سے وزیراعظم بلاول بھٹو کے نعرے
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لیاری کا دورہ ، سکیورٹی کے کڑے انتظامات ، عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بھی حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، بلاول بھٹو زرداری نے لیاری چاکیواڑہ میں این اے 246 کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا ، جیالوں کے بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران وزیراعظم بلاول بھٹو کے نعرے ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لیاری کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاالیکشن لڑ کر آپ کے مسائل کا حل نکالوں گا، لیاری کے عوام میرا ساتھ دیں مل کر کام کرینگے، بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مراد علی شاہ، شیری رحمان، سعید غنی بھی موجود رہے ، چیئرمین پیپلزپارٹی نے دورے کے دوران گڈانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے شہریوں کے ورثا سے بھی تعزیت کی۔