ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 86رنز سے شکست دے دی
رات لارڈز میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 86 رنز سے شکست دی۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 243رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم تینتالیس اعشاریہ چار اوورز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی