مقبوضہ وادی میں بھارتی دہشت گردی جاری، ایک کشمیری شہید
مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز نے جعلی سرچ آپریشن کے دوران ایک نہتے کشمیری کو شہید کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز نے بڈگام میں جعلی سرچ آپریشن کے دوران ایک نہتے کشمیری کو شہید کیا، کارروائی کے فوری بعد کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔