ن لیگ کی طرف سے مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ بلاجواز ،بجٹ منظوری سے حکومتی اکثریت ثابت ہوچکی:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )کی طرف سے مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ بلاجواز ہے، الیکشن کوایک سال ہوا ہے، بجٹ کی منظوری سے حکومت کی اکثریت ثابت ہوچکی ہے ۔ جہانیاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کواس وقت اندرونی و بیرونی چیلنج درپیش ہیں۔ بھارت سے معاملات چل رہے ہیں اور افغانستان سے مذاکرات اورباہمی تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کا مڈٹرم الیکشن کے مطالبے کا کوئی جواز نہیں، موجودہ الیکشن کوصرف ایک سال ہوا ہے ،بجٹ کی منظوری سے حکومت کی اکثریت بھی ثابت ہوچکی ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جہانیاں کے قریب چوہدری ارشد آرائیں کے بھائی کی قل خوانی میں شرکت کی ۔