حکومت کا ایمنسٹی اسکیم میں 3 جولائی تک توسیع کا اعلان
مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم (ایمنسٹی اسکیم) میں 3 جولائی تک توسیع کردی گئی،
اسلام آباد میں حکومت کی معاشی ٹیم کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیط شیخ نے کہا کہ اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم ختم ہونے کےبعد بے نامی کمیشن حرکت میں آئے گا.ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ بجٹ کا پیش ہونا اہم ایونٹ ہوتا ہے، بجٹ نہایت اچھے انداز میں قومی اسمبلی سے منظور کروایا گیا۔