بلاول بھٹو کی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سندھ پولیس کو شاباش
کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر سندھ پولیس کو شاباش دی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر کو فون کیا۔آئی جی سندھ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر حملے کےحوالے سے بلاول بھٹو کو بریفنگ دی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پرسندھ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس آج اپنی بہترین پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ سے کامیاب ہوئی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید اہلکاروں نے قوم کے خاطر جانیں قربان کیں، شہید جوانوں کے اہل خانہ کی ہر ممکن سپورٹ کی جائے۔