کراچی میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے والوں کو سلیوٹ کرتا ہوں،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پولیس وسیکیورٹی گارڈز کو کراچی میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سلام پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنانے والے پولیس وسیکیورٹی گارڈز کو سلام پیش کیا۔