وزیر اعلیٰ سندھ کا آئندہ وفاقی ٹیکس جمع کرنے سے انکار
وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے ہمیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے لیکن ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے اوراس متعلق میں نے وزیرایکسائز کوکہا ہے کہ ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق آگاہ کردیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ٹڈی دل کا مسئلہ دوسرا بڑا مسئلہ ہے، ٹڈی دل سے متعلق قومی ایکشن پلان وزیراعلی نے بنایا ہے، ائیریل اسپرے وفاق کا کام ہے، وفاق نے ٹڈی دل کے مسئلے پرصوبوں کوتنہا چھوڑدیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ آج شدید دکھ کے ساتھ بتارہا ہوں کہ 74 مریض انتقال کرگئے، آج 92 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں، اس وقت 660 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، صوبہ بھرمیں اس وقت 35026 مریض زیرعلاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 8464 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1539 نئے کورونا وائرس میں مبتلا مریض ظاہرہوئے، کورونا سے متاثرہ ابتک 81955 مریض سامنے ا?چکے ہیں اوراب تک 443757 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔