آج پارلیمانی امورکاعالمی دن منایاجارہاہے
آج پارلیمانی امورکاعالمی دن منایاجارہاہےجس کامقصددنیابھرمیں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے پارلیمانی نظام حکومت کی اہمیت کواجاگر کرناہے۔ آج کے دن مختلف ممالک کی پارلیمنٹ کوچیلنجزکی نشاندہی اور ان کے جائزے اور موثر حل تلاش کرنے کاموقع ملتاہے۔یہ دن دنیابھرکی پارلیمنٹس کوبعض اہم اہداف کے حصول میں پیشرفت کے جائزے کاموقع بھی فراہم کرتاہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دوسال قبل اپنی ایک قرارداد میں یہ د ن منانے کااعلان کیاتھا۔