جو روٹ بچے کی پیدائش کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے باعث میں آئندہ ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ تفصلات کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے شروع ہوگا۔ بائیو محفوظ میچوں کے لئے کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہے یوں جو روٹ ٹیم کو چھوڑنے اور فوری طور پر سکواڈ میں دوبارہ شامل ہونے سے قاصر ہوگا اسی وجہ سے وہ مہمان ٹیم کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔مایہ ناز آل راؤنڈر بین سٹوکس جو روٹ کی عدم موجودگی میں پہلی بار انگلینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جو روٹ نے اپنی غیر موجودگی میں آل راؤنڈر بین سٹوکس کی قیادت کرنے کی صلاحیت کی حمایت کی۔ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی سیریز کے دوران بلیک لائیوز میٹر لوگو والی شرٹس زیب تن کریں گے۔امریکہ میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد نسل پرستی کی تحریک کی حمایت میں حالیہ ہفتوں میں پریمیئر لیگ کے فٹ بالرز نے بھی اظہار یکجہتی کے طور پر بلیک لائیوز میٹر لوگو والی شرٹس پہنیں تھیں۔25 مئی کو سفید فام مینیا پولیس آفیسر کے ہاتھوں ایک 46 سالہ غیر مسلح سیاہ فلویڈ ہلاک ہوگیا تھاویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے کہا ہے کہ یقینا، ہمارا فرض ہے کہ ہم یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور نسل پرستی کے حوالے سے آگاہی بڑھانے میں بھی مدد کریں۔ جیسن ہولڈر نے کہا ہے کہ یہ کرکٹ کھیل اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے لئے ایک تاریخ ساز اہم لمحہ ہے۔جیسن ہولڈر نے مزید کہا ہے کہ ہم انگلینڈ میں وزڈن ٹرافی کو برقرار رکھنے کے لئے آئے ہیں لیکن ہم دنیا بھر میں ہونے والے واقعات اور انصاف اور مساوات کی جنگ سے بہت واقف ہیں۔انگلینڈ کے کھلاڑی این ایچ ایس کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی قمیض پر لوگو پہنیں گے اور ان کے پاس بلیک لائفز میٹر لوگو بھی ہونے کا امکان ہے۔