حکومت پانچ نہیں دس سال کی پلاننگ کررہی ہے۔ شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پانچ نہیں دس سال کی پلاننگ کررہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس حکومت ہٹانے کے نمبر ہوتے تو آج لے آتے، اپوزیشن کے بجٹ پاس نہ ہونے کے دعوے کہاں گئے؟ اپوزیشن لیڈر کو ناکامی پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں پہلے سے زائد ووٹ لئے۔ اپوزیشن 8سے 9لوگوں کا فائدہ چاہتی ہے اور کچھ نہیں۔پارٹی امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں۔پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وزرا کے اختلافی بیانات پر انہوں نے کہا کہ کچھ وزیروں کو شاید تفصیلات پتہ نہیں ہیں اور کچھ اعتراف نہیں کرنا چاہتے۔