خواتین اراکین کا قانون سازی میں اہم کردار ہے،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خواتین اراکین کا قانون سازی میں اہم کردار ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کی خواتین اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔خواتین اراکین نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ خواتین اراکین نے حلقوں سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔اراکین نے تعلیم،صحت ،روزگار،خواتین کے مسائل پر تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے خلاف مہم پر بھر پور حمایت کا اعادہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خواتین اراکین کا قانون سازی میں اہم کردار ہے۔