لاہور ہائیکورٹ: لیگی ایم این اے برجیس طاہر کی ضمانت میں 8 جولائی تک توسیع

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ میں لیگی ایم این اے برجیس طاہر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت میں فاضل عدالت نے برجیس طاہر کی ضمانت میں 8 جولائی تک توسیع کر دی. نیب کی جانب سے برجیس طاہر کی درخواست پر جواب جمع کرا دیا گیا .عدالت نے نیب کو برجیس طاہر کو 8 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا. لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کیخلاف 2003 میں نیب انکوائری بند کر چکا ہے نیب نے جولائی 2019 میں طلبی کا نوٹس بھیجا اور طلب کیا ہے, نیب نے درج شکایت کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے صاف اور شفاف احتساب کا حمایتی ہوں لیکن انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے ,عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔