غربت،بےروزگاری پرقابوکیلئےفنی تعلیم کافروغ ضرورت ہے،اسلم اقبال
لاہور : وزیر تجارت پنجاب نے بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اجلاس میں کہا کہ غربت، بے روزگاری پر قابو کیلئے فنی تعلیم کا فروغ ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتجارت پنجاب اسلم اقبال کی زیر صدارت بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں فنی تعلیمی بورڈ کے مالی سال 21-2020 کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بورڈ کے دیگر 13 نکاتی ایجنڈے بھی منظور کرلیے گئے جبکہ امتحانات کے بغیر ترقی پانے والے طلبہ کی امتحانی فیس میں 40 فیصد کمی کی توثیق بھی کی گئی