احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کو بارہ ،بارہ ہزار روپے دیئے گئے،بزدار
پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان خان بزدار نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت پنجاب کے غریب خاندانوں کو بارہ ،بارہ ہزار روپے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے منگل کے روز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں دس ہزار پولیس کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے مجموعی طور پر 337 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جدید سہولتوں سے آراستہ 12 نئے ہسپتال تعمیر کئے جائین گے اور ہم محاصل کے شعبے میں بھی اصلاحات متعارف کرار ہے ہیں۔