کورونا وبا: پنجاب میں کیسز 75 ہزار سے زائد، ملک میں متاثرین 2 لاکھ 12 ہزار 541 ہوگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور آج بھی مزید نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار 541 تک پہنچ گئی جبکہ اموات 4 ہزار 356 ہوگئیں۔ماہ جون کے آخری روز کی صبح تک ملک بھر میں 3570 نئے کیسز اور 81 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 3 ہزار 96 مریض ایسے بھی تھے جو کورونا وائرس سے شفایاب ہوگئے۔اگر ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیں تو اس وبا کے ابتدا سے اب تک 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے اور جون اب تک کا سب سے تشویشناک مہینہ ثابت ہوا ہے۔