پب جی گیم لاہور کے ایک اور نوجوان کی جان لے گئی
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے غازی روڑ پر واقع نجی سوسائٹی میں 18سالہ نوجوان شہریار نے خود کشی کر لی، شہریار نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، افسوسناک واقعہ کے بعد پولیس اور فرانزک کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پب جی گیم کی وجہ سے لاہور کے دو نوجوانوں نے خود کشی کی تھی۔ لاہور کے رہائشی جونٹی جوزف کا ویڈیو گیم کی وجہ سے والد سے جھگڑا ہوا، والد نے اسے ڈانٹا اور ہر وقت موبائل پر پب جی کھیلنے سے منع کیا، جس کے بعد وہ ناراض ہو کر اپنے کمرے میں چلا گیا۔ اگلی صبح جونٹی جوزف نے اپنے کمرے کے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لے لی تھی۔