مقامی طورپر تیارکردہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ جمعہ کو این ڈی ایم اے کےحوالے کی جائیگی
قومی اسمبلی کو آج بتایاگیا کہ مقامی طور پر تیار کئے گئے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ جمعہ تک ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے حوالے کردی جائے گی۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فوادچودھری نے ایوان کو بتایا کہ مقامی سطح پر تیار کئے گئے وینٹی لیٹرز ،حفاظتی سازو سامان اور تشخیصی کٹس، درآمد کئے گئے سامان کے مقابلے میں کہیں زیادہ کم قیمت ہیں۔ ایوان میں حزب اختلاف کے ارکان کے نکات کا جواب دیتے ہوئے توانائی کے وزیر عمرایوب نے کہا کہ حکومت سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے قابل تجدید توانائی کی پیداوار کا حصہ بڑھانے پر عمل پیرا ہے۔