پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کر کے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم ڈویژن اور وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایات جاری کردیں۔ فناننس ڈویژن نے وزیراعظم کے احکامات پر فوری عمل شروع کردیا ہے