وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122میں قابل تقلید اصلاحات
وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122میں قابل تقلید اصلاحات ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے ریسکیو 1122 کو نئی ایمبولینسیں فراہم 2015 ء کے بعد ریسکیو1122 کو نئی ایمبولینسیں نہ فراہم کی گئیں - عثمان بزدار ہماری حکومت نے ایمرجنسی سروس کو بہتر بنانے کے لئے نئی ایمبولینسیں خریدی ہیں - 86تحصیلوں میں رواں برس ایمرجنسی سروس کا آغاز کیا جا رہاہے -عثمان بزدار 27 اضلاع میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس بھی شروع کی جا رہی ہے- عثمان بزدار دور دراز اور دشوار گزار راستوں پر بروقت ریسپانس کیلئے ائیر ریسکیو سروس شروع کی جائے گی- سابق دور میں 10 سال سے پنجاب ایمرجنسی کونسل کی میٹنگ نہ ہوئی جس کی وجہ سے کئی اہم امور التواء کا شکار رہے - پنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی ایکٹ2021کے ذریعے ریسکیورز کیلئے سروس سٹرکچر بنایا گیا ہے - ریسکیورز گزشتہ 15برس سے سروس سٹرکچر سے محروم تھے - قانون سازی کے ذریعے پہلی مرتبہ ایمرجنسی سروس کو محکمہ کا درجہ دیا تا کہ ایمرجنسی میں بروقت فیصلہ سازی کی جا سکے- نوجوانوں کو ذمہ دار شہری بنانے کیلئے NCCکی طرز پر ریسکیو کیڈٹ کورRCCکا آغاز کیا جا رہا ہے-عثمان بزدار ہر یونین کونسل کی سطح پر ایمرجنسی سروس کی بروقت فراہمی کیلئے کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں بھی تیار کی جائینگی-عثمان بزدار