کورنگی میں مسافر بس الٹنے سے 4 مسافر زخمی
کراچی کے علاقے کورنگی میں مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی کی ویٹا چورنگی پر بلال کالونی میں خٹک پیٹرول پمپ کے قریب مسافر بس الٹنے سے 2 خواتین اور بچیوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ۔ بس الٹنے کا حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، جس میں ڈرائیور بس کی رفتار پر قابو نہیں رکھ سکا۔