ملک کے اکثرعلاقوں میں جمعرات سے موسم شدید گرم رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے جمعرات ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔موسم کا حال بتانے والوں نے جمعرات کو پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 43، فیصل آباد، سرگودھا میں 44 تک جانے کی توقع ہے۔سندھ میں نوابشاہ، دادو شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ بالائی خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔