نئے مالی سال کے آغاز پر کل( یکم جولائی کو) شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے
نئے مالی سال کے آغاز پر کل یکم جولائی بروزجمعرات کو شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بینک ہالیڈے کے سلسلہ میں ملک بھر میں شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے اور کسی قسم کا کوئی بھی لین دین نہ ہوگا۔