ملک میں آج رواں ماہ کا گرم ترین دن رہا, ملک بھر میں گرمی کا ریکارڈ بن گیا

جون کے آخری روز ملک بھر میں گرمی کا ریکارڈ بن گیا۔ آج رواں ماہ کا گرم ترین دن رہا۔سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں پارہ 49 ڈگری کو چھو گیا۔ دادو اور موہنجو داڑو 48 ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ جیکب آباد ، بھکر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب کے میدانی علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔ اٹک اور جہلم میں درجہ حرارت 46 اور سرگودھا میں 45 رہا۔ لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور چکوال میں پارہ 44 کو چھو گیا۔ پشاور اور بنوں میں بھی 46 ڈگری کے ساتھ سورج نے آگ برسائی۔ اسلام آباد اور تربت میں پارہ 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے رواں سال مون سون تاخیر سے آئے گا۔