پاکستان چین کے علاقائی و عالمی امور میں کردار کی قدر کرتا ہے:آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کی سینٹرل کمیٹی برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر نے ملاقات کی جس دفاعی تعاون، سی پیک سے متعلق پیشرفت اور خطے کی سکیورٹی سے متعلق گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے علاقائی و عالمی امور میں کردار کی قدر کرتا ہے اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے مسٹر یانگ چیچی نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر تعینات چینی عملے کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے اقدامات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔