حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ، عنقریب گندم کا بحران بھی آنیوالا ہے : شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ رانا ثنااللہ اور خرم دستگیر نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کا بیان کس حیثیت میں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ، سکھر، حیدرآباد کی قیادت پی پی پی کبھی بھی ایم کیو ایم کو نہیں دے گی ، چیف الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہیں کرنی چاہیے۔