وزیراعظم سےکمیونسٹ پارٹی چین کے ڈائریکٹر خارجہ امور کمیشن کی ملاقات
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرکمیشن خارجہ اموریانگ جی چی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کاوفدپاکستان کادورہ کررہاہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دورہ بیجنگ میں ڈائریکٹریانگ سےاہم ملاقات ہوئی ، ڈائریکٹریانگ نے دونوں ملکوں کےعوام کوقریب لانے میں اہم کرداراداکیا ، پاکستان کی حکومت اورعوام آپ کےکردار کی معترف ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کاقابل اعتماد دوست ہے، چین نےہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے، ہم نے چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ وزیر اعظم نے سی پیک کے منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور جلد تکمیل کے حکومتی عزم کا اظہارکیا گیا ۔ ملاقات میں رہنما کمیونسٹ پارٹی یانگ جی چی (Yang Jiechi) نے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی کا عمل تیز ہوگا ۔ یانگ جی چی کومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف وزریوں سےآگاہ کیاگیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر کی حمایت اور 2.3 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ کی تجدید پر چین کا شکریہ ادا کیا۔