وزیر اعظم کی ہدایت پرکراچی میں 165نئے یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا منصوبہ تیار
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کراچی میں 165نئے یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ منصوبہ کی وفاقی حکومت سے منظوری لی جائے گی۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد آئندہ 15روز کے اندر کراچی میں نئے یوٹیلیٹی سٹورز قائم کئے جاسکتے ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے قیام کے بعد کراچی کے شہری وزیر اعظم پیکیج کے تحت پانچ بنیادی اشیاء کی رعائتی نرخوں پر خریداری سے مستفید ہو سکیں گے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے قیام سے کراچی میں ملازمت کے500نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ کراچی میں نئے یوٹیلیٹی سٹورز کھولنے کے بعد شہر میں موجود کل یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد 80سے بڑھ کر245ہو جائے گی۔