حمزہ شہباز کی کامیابی کالعدم،عثمان بزدار کو بحال کیا جائے: اختلافی نوٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اختلافی نوٹ میں حمزہ شہباز کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عثمان بزدار کو بحال کرنے کا نوٹ بھی لکھا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور حمزہ شہباز کے حلف کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی اپیلوں پر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔لارجر بینچ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس شاہد جمیل خان بھی شامل ہیں۔لارجر بینچ نے فیصلہ چار ایک کی اکثریت سے سنایا ہے، ایک جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے 4 ججز کے فیصلےکے کچھ نکات سے اختلاف کیا۔جسٹس ساجد سیٹھی نے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےلیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی ضرورت نہیں۔ڈپٹی اسپیکر کو وزیراعلیٰ کا انتخاب دوبارہ کراناچاہیے۔دوبارہ انتخاب ان امیدواروں کے درمیان ہونا چاہیے جنہوں نے زیادہ ووٹ لیے۔