پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے: مریم نواز
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں، ان کے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں، حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے ہیں۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ 2018ء میں پنجاب کے عوام سے ان کا مینڈیٹ چھیننے سے لے کر منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسے اور وسائل پر ڈاکے ڈالنے اور اب پنجاب کے عوام کا حق ان کو نا لینے دینا، صوبے کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنا، پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔