کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ شہر کے اہم کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں۔
کوئٹہ میں ہڑتال ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی اپیل پر کی جارہی ہے۔شہر کے اہم کاروباری مراکز اور دکانیں بندہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ نواحی علاقے بروری میں گزشتہ روز جلاؤ گھیراؤ اور کشیدگی کے بعد آج سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس اور اے ٹی ایف کی بھاری نفری بروری روڈ اور ملحقہ رہائشی علاقوں میں تعینات ہے۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز گاڑی پر فائرنگ سے آٹھ افراد کی ہلاکت کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تدفین ہزارہ قبرستان میں کی جائے گی۔