پارلیمنٹ سپریم ہے امریکہ سے تعلقات اور نیٹوسپلائی کی بحالی پروہ جو فیصلہ کرے گی حکومت اس پر عمل کرے گی۔ حنا ربانی کھر

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں فیصلے جی ایچ کیو میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں، نیٹو سپلائی لائن کی بحالی کے حوالے سے حناربانی کھر بتایا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے وہ جو فیصلہ کرے گی قبول کریں گے ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کے ساتھ تعلقات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھیں گے ،پارلیمنٹ میں صرف امریکہ کے ساتھ تعلقات نہیں بلکہ مکمل خارجہ پالیسی زیربحث ہے